ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کورونا کا قہرنہیں تھم رہا، پوری دنیا میں متاثرین کی تعداد 70 لاکھ سے تجاوز

کورونا کا قہرنہیں تھم رہا، پوری دنیا میں متاثرین کی تعداد 70 لاکھ سے تجاوز

Mon, 08 Jun 2020 12:02:50    S.O. News Service

بیجنگ؍جنیوا،8؍جون (ایس او نیوز؍ایجنسی) کورونا کا قہر رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے اور روزانہ متاثرین اور ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔تازہ اعداد و شمار کے مطابق پوری دنیا میں کورونا متاثرین کی تعداد 70 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے جبکہ اس وبا سے ہونے والی اموات کی تعداد 4لاکھ سے زیادہ ہو گئی ہے۔

ہندوستان میں بھی کورونا وائرس کا قہر بڑھتا جارہا ہے اور اب یہاں متاثرین کی تعداد ڈھائی لاکھ سے زیادہ ہو گئی ہے اور ہلاک ہونے والوں کی تعداد ۷ ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

امریکہ میں جہاں نسل پرستانہ مظاہرہ اور تشدد کے واقعات بڑھ رہے ہیں وہیں کورونا کے معاملات میں بھی کوئی کمی نظر نہیں آ رہی ہے۔ امریکہ میں تازہ اعداد و شمار ملنے تک کورونا کی وبا سے اب تک 20 لاکھ سے زیادہ لوگ متاثر ہوچکے ہیں جبکہ 1 لاکھ 12 سے زیادہ لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔ برازیل میں متاثرین کی تعداد 7لاکھ کے قریب پہنچ گئی ہے اور وہاں 37 ہزار سے زیادہ لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔

روس میں بھی کورونا کا قہر بڑھتا جارہا ہے اور یہاں اس وائرس سے ا ب تک ساڑے 4لاکھ سے زیادہ لوگ متاثر ہو چکے ہیں جبکہ 5859لوگوں نے جان گنوائی ہے۔ چین میں متاثرین کی تعداد 83 ہزار سے زیادہ ہے اور ترکی میں کورونا متاثرین کی تعداد ایک لاکھ 70 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے۔

سعودی عرب میں بھی کورونا متاثرین کی تعداد میں بہت تیزی سےاضافہ ہورہا ہے اور وہاں متاثرین کی تعداد ایک لاکھ سے زیادہ ہو گئی ہے جبکہ اس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 712 ہے۔ پڑوسی ملک پاکستان میں متاثرین کی تعداد 98 ہزار سے زیادہ ہے اور وہاں ہونے والی اموات کی تعداد 2022سے زیادہ ہے۔

برطانیہ میں بھی اس وائرس کی وجہ سے حالات مسلسل خراب ہوتے جارہے ہیں۔ وہاں اب تک اس بیماری سے پونے تین لاکھ لوگوں سے زیادہ متاثر ہو چکے ہیں اور اس وبا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد ساڑے 40 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے ۔اٹلی میں اب تک اس وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 33ہزار لوگوں سے زیادہ ہو چکی ہے۔اسپین میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 27ہزار سے زیادہ ہو چکی ہے۔


Share: